سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں کل مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 12:55

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں کل مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے

جوہر باڑو ۔16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں ایک دن آرام کے بعد کل ہفتہ کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں رواں ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں کل ہفتہ کو کھیلے جانے والا پہلا میچ ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔