حیدر آباد : سائیں کا پروٹوکول ، وزیر اعلی سندھ کی متوقع آمد پر نیاز اسٹیڈیم میں‌ ہونے والا میچ روک دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 15:22

حیدر آباد : سائیں کا پروٹوکول ، وزیر اعلی سندھ کی متوقع آمد پر نیاز اسٹیڈیم ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آمد کے پیش نظر شاہ نیاز اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ ایک مرتبہ پھر سے روک دیا گیا .

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم میں اُتارنے کے لیئے میچ روکا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے، جبکہ کھلاڑیوں اور پی سی بی آفیشلز کو بھی اسٹیڈیم میں آنے سے روک دیا گیا ہے نیاز اسٹیڈیم میں حیدر آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کا میچ جاری تھا . اے ڈی سی طاہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے آ رہے ہیں جبکہ ایک گھنٹے بعد چلے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :