Live Updates

بلوچستان کے مسئلوں کا حل فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ حقوق کی فراہمی سے ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:25

بلوچستان کے مسئلوں کا حل فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ حقوق کی فراہمی سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسئلوں کا حل فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ حقوق کی فراہمی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے جائیں گے تب تک وہاں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

فوج آپریشن سے بلوچستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔بلوچستان کی محرومیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ بلوچستان سے گیس بہت پہلے دریافت ہوگئی تھی تاہم کوئٹہ کو گیس 1980 میں جا کر ملی تھی۔ بلوچستان اور اندرون سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے اور یہ حقوق کی فراہمی کے بنا ختم نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

پاک چین راہداری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری کا منصوبہ پاکستان پر اللہ کا کرم ہے۔

چین اس منصوبے سے اپنی معاشی ترقی چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سےپاک چین اقتصادی راہدری کے لیے چھوٹا روٹ استعمال کرنے کے بجائے طویل روٹ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کمپنیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ایسے لوگوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے اور انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کر کے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :