ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ڈبل سینچری سکور کرنا والا بلے باز اسی میچ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے کھلاڑی کے ہاتھوں آوٹ

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:52

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ڈبل سینچری سکور کرنا والا بلے باز ..
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ڈبل سینچری سکور کرنا والا بلے باز اسی میچ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے کھلاڑی کے ہاتھوں آوٹ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس حوالے سے کھیل کے 4 دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کی بیٹنگ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 263 رنز کی اننگ کھیلی۔ الیسٹر کک پاکستان کی جانب سے اسی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے شعیب ملک کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع تھا جب ڈبل سینچری سکور کرنا والا بلے باز اسی میچ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے ایک اور کھلاڑی کے ہاتھوں آوٹ ہوا ہے۔ یہ ریکارڈ پہلی مرتبہ پاکستان کے ہی محمد حفیظ نے رواں برس بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سینچری سکور کرنے کے بعد ڈبل سینچری سکور کرنے والے بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال کو آوٹ کرکے حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :