بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌زلزلے کے جھٹکے، شدت 5۔4 ریکارڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 11:01

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌زلزلے کے جھٹکے، شدت 5۔4 ریکارڈ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء) : چاغی اوردالبدین سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزدالبدین سے ساڑھے 4 کلومیٹردورجنوب مغرب میں 68.1 کلومیٹرزیرزمین تھا۔ زلزلے کے جھٹکے افغان بارڈر، امین آباد، دالبدین، چاغی اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ، تاہم زلزلے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

متعلقہ عنوان :