شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 11:04

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل

شنگھائی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔ عالمی نمبر 1 نواک جوکووچ ، عالمی نمبر 2 اینڈی مرے ، رافیل نڈال اور جو وولفرڈ سونگا فائنل فور میں شامل ہیں ۔ سپینش سٹار رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ستینی سلاس واورینکا کو باآسانی 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 6-7 اور 1-6 سے مات دی ۔ شنگھائی ماسٹرز کے تیسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 2 برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے برنارڈ ٹومک کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا ۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کے جو وولفرڈ سونگا نے جنوبی افریقہ کے کیون پیٹرسن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-5 اور 4-6 سے شکست دی ۔