محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، پنجاب میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنادی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 11:15

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، پنجاب میں تیز ہواوٴں اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنائی۔حالیہ بارشوں نے سرد موسم کی نوید سنا ڈالی تاہم ملک کے مختلف علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں آگئے۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں بھی بارش کا امکان نہیں تاہم صبح اور شام کے اوقات میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم خشک رہے گا جبکہ اتوار اور پیر کو اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، پنجاب کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔