فائر بریگیڈ کے عملے میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون۔۔شازیہ پروین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:26

فائر بریگیڈ کے عملے میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون۔۔شازیہ ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء): شازیہ پروین فائر بریگیڈ کے عملے میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں. تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ شازیہ پروین پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے فائر بریگیڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ شازیہ پروین کا کہنا ہے ”میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی تھی۔

مجھے معلوم تھا کہ مجھ سے پہلے کبھی کوئی خاتون اس محکمے میں بھرتی نہیں ہوئی۔ لیکن مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ ایسا ہونا ممکن ہے اور میں یہ کام کر سکوں گی۔“شازیہ پروین نے مزید کہا کہ ” مرد رفقائے کار بے حد ہمدردانہ رویہ رکھتے ہیں۔ اگرچہ اٍدھر اُدھر سے کچھ تنقید بھی سننے میں آتی ہے مگر میں اس پر توجہ نہیں دیتی کیونکہ میرے اہلٍ خانہ نے ان کی بے حد حوصلہ افزائی کی ہے“۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک روایتی اور مذہبی ملک ہے لیکن یہاں لاکھوں عورتیں تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ یہ امر جہاں شازیہ پروین کے لئے حوصلے کا باعث ہے وہیں اس پر یہ کہہ کر تنقید بھی کی جاتی ہے کہ انہوں نے ’مردوں کے شعبے‘ کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم شازیہ نے اس کا جواب بھی سوچ رکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں ”عورتیں آگ لگنے کی صورت میں عورتوں کے ذریعے بچائے جانا ہی پسند کرتی ہیں۔ انہیں اجنبی مردوں کو چھُونے میں دٍقت پیش آتی ہے۔