ابوظہبی ٹیسٹ : پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:34

ابوظہبی ٹیسٹ : پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی ۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 598رنز 9وکٹو ں کے نقصان پر ڈکلیئر کی جس کے بعد پاکستان اوپنرز بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے ۔

(جاری ہے)

اوپنر شان مسعود جیمز اینڈرسن کی گیند کو روکنے میں تو کامیاب رہے لیکن گیند وکٹوں میں لگنے سے پوویلین لوٹ گئے ۔ ان کے بعد پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے شعیب ملک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی گیند پر شارٹ لیگ پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔