ہالی وڈ کے نامور اداکار نکولس ہالٹ کی کامیڈی ‘کرائم اور تھرل کا تڑکا لئے نئی فلم”کل یور فرینڈز“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:35

ہالی وڈ کے نامور اداکار نکولس ہالٹ کی کامیڈی ‘کرائم اور تھرل کا تڑکا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)ہالی وڈ کے نامور اداکار نکولس ہالٹ کی کامیڈی، کرائم اور تھرل کا تڑکا لئے نئی فلم”کِل یور فرینڈز“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار اوون ہیرس کی اس فلم کی کہانی اسکاٹش رائٹر جان نیون کے ناول پر مبنی ہے جس میں ایک سر پھرا نوجوان جو ذہنی طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتا ہے ‘ایک ایک کر کے اپنے ہی دوستوں کا قتل عام شروع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت ناک مناظر کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز برطانوی فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکار نکولس ہالٹ نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سکرین، جیمز کارڈن، روزانا ارکویٹ، ٹام ریلے، جارجیا کنگ، کریک رابرٹس، ایڈورڈ ہاگ اور ایلا اسمتھ شامل ہیں۔اپنے دوستوں کی جان لینے میں مصروف نفسیاتی شخص کے گِرد گھومتی اس کرائم فلم کو رواں سال کے آخر میں6نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔