شارجہ : ٹریفک حادثے میں پورا خاندن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:54

شارجہ : ٹریفک حادثے میں پورا خاندن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء): ٹریفک حادثے میں ایک اماراتی خاندان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا. تفصیلات کے مطابق حادثہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا جس میں ایک 22 سالہ اماراتی نوجوان بھی زخمی ہوا. پولیس کے مطابق حادثہ 22 سالہ نوجوان کی اوورسپیڈنگ کے باعث موٹرسائیکل پر کنٹرول کھو دینے کے سبب پیش آیا. سواری پر کنٹرول کھونے کے بعد موٹر سائیکل ہوا میں قلا بازی کھاتی ہوئی سڑک کے دوسری جانب مخالف سمت سے آتی ہوئی گاڑی سے ٹکرائی جس میں ایک اماراتی خاندان سوار تھا.

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 34 سالہ عادل، 25 سالہ عذرا، 4 سالہ ماجد عادل اور 6 ماہ کی مہرا عادل شامل ہے. سینٹرل ریجن پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایمبولینس اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اماراتی خاندان موقع پر ہی دم توڑ چُکا ہے. پولیس نے لاشیں القصیمی اسپتال منتقل کر دی ہیں. جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد دفنانے کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا. ڈائرکیٹر پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو سختی سے ٹریفک قوانین کی بلاف ورزی نہ کرنے اور اپنی رفتار کر کم کرنے کے ہدایت کی ہے.