پہلا ون ڈے‘قومی ویمن ٹیم نیویسٹ انڈیزکو 6وکٹوں سے ہرادیا…4 میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:14

پہلا ون ڈے‘قومی ویمن ٹیم نیویسٹ انڈیزکو 6وکٹوں سے ہرادیا…4 میچوں کی ..

سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)ون ڈے سیریزکے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ وننگ اننگز کھیلنے پر جویریہ خان بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈریز نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دوسوبائیس رنزبنائے۔

(جاری ہے)

مریسا ایگیولیرا سڑسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں،ثانیہ خان، انعم امین، ندا ڈار اور بسمہ معروف نے دو۔دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جویریہ خان کے نوے رنزکی شاندار اننگز نے جیت کو آسان بنادیا۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کیا۔ چار میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔