وفاقی حکومت نے دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کو مراعات دینے کے لئے نیا پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:29

وفاقی حکومت نے دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کو مراعات ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کو مراعات دینے کے لئے نیا پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل منظور کئے جانے والے مراعاتی پیکج واپس لے لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نئے پیکج میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین کے لئے مراعاتی رقم کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے 2006میں متعارف کئے جانے والے سرکاری ملازمین جو کہ دوران ملازمت وفات ہو جاتے ہیں کے لئے پیکج واپس لیا گیا ہے نئے پیکج میں دہشت گردی وغیرہ سے غیر طبی اموات کے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لئے بھی مراعات دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پرمشتمل کمیٹی نے نئے پیکج کی منظوری دی ہے 2006میں متعارف کئے جانے والے پیکج میں پی آئی اے ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اب نئے پیکج میں تمام محکموں ، وزارتوں اور کارپویشنوں کے ملازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔