ثناء میر ون ڈے کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والی پاکستان کی چوتھی پلیئر بن گئیں

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:57

ثناء میر ون ڈے کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والی پاکستان کی چوتھی پلیئر ..

سینٹ لوشیا ۔17 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ون ڈے کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی چوتھی پاکستانی پلیئر ہیں، اس سے قبل بسمعہ معروف، جویریہ خان اور نین عابدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، بسمعہ معروف 1165 رنز بنا کر پہلے، جویریہ 1500 رنز کے ساتھ دوسرے اور نین عابدی 1164 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ثناء میر نے 14 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

متعلقہ عنوان :