پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی بالی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 17:20

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی بالی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) بن روئے اور جوانی پھر نہیں آنی کے بعد پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو بھارتی فلم میکر مہیش بھٹ نے نئی فلم دشمن کا ہیرو چن لیا۔

(جاری ہے)

سرحد کے دونوں پارفلم کے ذریعے محبت کا پیغام دینے کے لئے بھارتی فلم میکر مہیش بھٹ بنانے جا رہے ہیں پنجابی فلم دشمن ،بھارتی فلم میکر نے اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان اپنے ٹیوٹر اکاوٴنٹ پر کیا ہے۔

فلم میں لیڈ کاسٹ میں شامل کیا جارہا ہے، پاکستانی بلاک باسٹر فلم بن روئے اور جوانی پھر نہیں آنی کے ہیرو ہمایوں سعید کو اور ساتھ شاد رندھاوا بھی ہونگے۔پنجابی فلم دشمن کی ہدایات دے رہی ہیں شگفتہ رفیق، جبکہ اس فلم کی کہانی برطانیہ میں رہنے والے دو لوگوں کی زندگی کی ہے، جس میں ایک پاکستانی اور دوسرا بھارتی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :