فنکاروں کاپنجابی ڈرامہ سیریز ” اج دی کہانی“ کے دوبارہ اجراء کا مطالبہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 18:43

فنکاروں کاپنجابی ڈرامہ سیریز ” اج دی کہانی“ کے دوبارہ اجراء کا مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) پی ٹی وی لاہور پر کام کرنے والے فنکاروں اور ڈرامہ رائٹرز نے پنجابی ڈرامہ سیریز ” اج دی کہانی“ کے دوبارہ اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسعود اختر‘اسلم ملک‘ رضیہ ملک‘ علی اعجاز‘ قوی خان اور دیگر فنکاروں نے اظہا خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ڈرامہ ” اج دی کہانی“ کے اجراء سے غریب فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا‘نیز نئے اداکاروں اور رائٹرز کو تربیت کے مواقع بھی مل سکتے ہیں۔جی ایم پی ٹی وی لاہور بشارت احمد خان نے کہا ہے کہ ڈرامے جلد شروع کر دیئے جائیں گے،اس سلسلے میں منصوبہ بندی کی جاری ہے۔