بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کو ٹرگٹ بنانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 19:03

بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کو ٹرگٹ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کو ٹرگٹ بنالیا گیا ہے۔ "را" کی جانب سے مزید کئی اہم شخصیات کو بھی ٹارگٹ بنا لیا گیا ہے۔ وزیراعظم سمیت ان تمام دیگر افراد کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔