انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، نادرن سپورٹس نے کامیابی حاصل کی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 19:06

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، نادرن سپورٹس نے کامیابی حاصل کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں نادرن سپورٹس نے مشنا کلب کو 108 رنز سے شکست دیدی ، جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں نادر ن سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس میں محمد کمال 70 ، حنیف اﷲ 54 ، محمد داؤد 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، مسنا کلب کی طرف سے عثمان نے دو ، فواد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں مثنا کلب کی ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی عبداﷲ 32 اسرار 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور ہے ۔ نادرن سپورٹس کی طرف سے شہباز نے چار اور شہاب نے 3 وکٹں ،اسطرح نادرن سپورٹس نے 108 رنز کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :