ٹنڈومحمدخان ،مجلس وحد ت المسلمین کا مو ثر سیکیو رٹی انتظام نہ ہو نے پر اظہار مذ مت،اضا فی پو لیس نفری تعینات کر نے اور رات میں لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا مطا لبہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 19:53

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) مجلس وحد ت المسلمین نے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ ، لوڈ شیڈنگ سمیت امام بارگاہوں، مجالس و ماتمی جلوسوں کے بہتر سیکیورٹی فراہم نہ کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجلس وحد ت المسلمین کا ایک اجلاس ضلعی صدر محب علی بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں پارٹی عہدیداران و شیعہ حیدرقرار نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹ کے بہتر انتظامات نہ کئے جانے کی مذمت کی گئی ، اجلاس میں ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کو سیکیورٹی فراہم نہ کئے جانے کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی ، اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کے امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ، اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو فوری طور پر موثر بنایا جائے، مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے اور رات کو اوقات میں کی جانیوالی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ، اجلا س کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ مجالس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے اگر انتظامیہ نے ہمارے جائز مطالبات ماننے سے انکار کیا تو ہم ماتمی جلوسوں کا رخ ڈپٹی کمشنر آفیس کی طرف موڑ دیں گے جس کے بعد حالات کی تمام تر ذمیداری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔