ربڑ کھا کر وزن کم کرنے والے نفسیاتی مریض کا آپریشن کرنا پڑا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:29

ربڑ کھا کر وزن کم کرنے والے نفسیاتی مریض کا آپریشن کرنا پڑا

بیشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر۔2015ء)ایک سعودی شخص کو ، جو نفسیاتی عوارض کا بھی شکار ہے، وزن کم کرنے کے لیے ربڑ کھانے پر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔مذکورہ شخص کا خیال تھاکہ ربڑ کھانے سےا س کا وزن کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے جنوبی شہر بیشاہ میں ایک شخص نے دوسری دفعہ ربڑ کھا کر وزن کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ سبق اخبار کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے مذکورہ شخص کے پیٹ سے ربڑ کا ٹکڑا نکال دیا ہے۔اس شخص نے اعتراف کیا کہ 6 سال پہلے بھی اس نے ربڑ کھا کر وزن کم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اخبار نے سرجن ڈاکٹر محمد فوازی کے حوالے سے لکھا ہے کہ مذکورہ شخص نفسیاتی بیماری کا شکا ہے۔