میکڈونلڈ نے سرکاری پائپ لائن سے پانی چوری کرنا شروع کر دیا

سی ڈی اے کے واٹر ڈائریکٹوریٹ نے سات یوم کے اندر غیر قانونی کنکشن ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا غیر قانونی کنکشن ختم نہ کیا تو عدالتی کارروائی کے علاوہ پانی چوری کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی،نوٹس

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:22

میکڈونلڈ نے سرکاری پائپ لائن سے پانی چوری کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) بین الاقوامی فاسٹ فوڈ میکڈونلڈ کی طرف سے ایف نائن پارک میں واقع برانچ کے سرکاری پائپ لائن سے پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سی ڈی اے کے واٹر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سات یوم کے اندر غیر قانونی کنکشن ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کو سی ڈی اے کے شعبہ واٹر ڈائریکٹوریٹ سے حاصل ہونے والی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف واٹر سپلائی سیکٹر جی سکس نے فارم اے کا سپیشل نوٹس سیریل نمبر 101جاری کرتے ہوئے میونسپل بائی لاز 1969 کی شق 138(e) کے مطابق ایف نائن پارک میں چلنے والی بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فاسٹ فوڈ واٹر سپلائی کی مرکزی پائپ لائن سے چوری پانی حاصل کررہی ہے اور ایسا کرنا خلاف قانون ہے واٹر ڈائریکٹوریٹ نے فاسٹ فوڈ انتظامیہ کو بذریعہ نوٹس اطلاع کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ سات یوم کے اندر غیر قانونی کنکشن کو ازخود ختم نہ کیا گیا تو فاسٹ فوڈ انتظامیہ کیخلاف عدالتی کارروائی کرنے کے علاوہ پانی چوری کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :