این اے 122 ضمنی الیکشن کے نتائج پر وزیراعظم نواز شریف برہم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:28

این اے 122 ضمنی الیکشن کے نتائج پر وزیراعظم نواز شریف برہم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف نے این اے 122 ضمنی الیکشن کے نتائج پر عدم اطمینان ظاہر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گزشتہ اتوار کو لاہور کے حلقے این اے 122 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کے علیم خان سے کم مارجن سے جیتنے پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جیت کا مارجن کم از کم 15 سے 20 ہزار ووٹ کا ہونا چاہیئے تھا۔ اس حوالے سے رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق سے وزیراعظم کے استفسار پر انہیں بتایا گیا حلقے کی عوام سے ایاز صادق کے رابطے کا کم ہونا انہیں کم ووٹ پڑنے کا باعث بنا۔