خیبرپختونخواہ کی سابق وزیر اور موجودہ سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری جاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:50

خیبرپختونخواہ کی سابق وزیر اور موجودہ سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ کی سابق وزیر اور موجودہ سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اور موجودہ سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ستارہ ایاز نے اپنی وزارت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور خزانے کو نقصان پہنچایا جس کے باعث ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔