جنوبی افریقہ ، بھارت کے مابین تیسرے میچ سے قبل راجکوٹ کی انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 23:03

جنوبی افریقہ ، بھارت کے مابین تیسرے میچ سے قبل راجکوٹ کی انٹرنیٹ سروس ..

راجکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ سے قبل راجکوٹ شہر میں انٹرنیٹ کی سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر راجکوٹ میں کل جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارتی سیکورٹی اداروں کی جانب سے میچ کیلئے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے شہر بھر میں 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ کی سروس بند کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :