کراچی : محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 11:09

کراچی :  محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء) : کراچی میں صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں نکالے جانے والے محرم الحرام کے جلوس کے راستوں میں آنے والے مسافر خانوں، بس اڈوں اور رہائشي عمارتوں پر رات گئے سرچ آپریشن کيا گيا۔پوليس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔حراست میں لئے گئے افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں، تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے.

متعلقہ عنوان :