سلمان خان نے رومانیہ کی حسینہ سے چْپکے سے منگنی کر لی

پیر 19 اکتوبر 2015 12:10

سلمان خان نے رومانیہ کی حسینہ سے چْپکے سے منگنی کر لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)رومانیا کی حسینہ لولیا وینتور کے ہاتھ میں انگوٹھی دیکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ سلمان اور لولیا نے منگنی کر لی ہے۔ اسی سال کے آغاز میں بھی ایسی خبریں آئیں تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ لولیا سے خاموشی سے شادی کر لیں گے۔

(جاری ہے)

فی الحال اس بات کی تصدیق سلمان خان اور لولیا میں سے کسی نے بھی نہیں کی ہے۔سلمان اور لولیا اپنے تعلقات کو لے کر اکثر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ لولیا فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ سال سلمان کی بہن ارپتا کی شادی میں بھی لولیا پہنچی تھیں۔ وہ سلمان کے پورے کنبہ سے مل چکی ہیں۔