اداکار سنی دیول نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں

پیر 19 اکتوبر 2015 12:10

اداکار سنی دیول نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایکشن فلموں سے شہر ت حا صل کر نے والے اداکار سنی دیول نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں۔19اکتوبر1957 ء کو پیدا ہونے والے سنی دیول نے 1983 ء میں فلم ” بے تاب “ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا ۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن امریتا سنگھ تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد” ارجن“،”گھائل“، ”ڈر“،”بارڈر “سمیت کئی فلموں میں شاندار صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین پر اپنی انمٹ اداکاری کے نقش چھوڑے۔2011ء میں انہوں نے کامیڈی فلموں میں انٹری دیتے ہوئے ” یملا پگلا دیوانہ“ اور2013ء میں ”سنگھ صاحب“ میں کام کیا اور مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔