چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے موقع پر شیو سینا کا احتجاج سازش ، سرفراز نواز

پیر 19 اکتوبر 2015 13:50

چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے موقع پر شیو سینا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے موقع پر احتجاج کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازش قراردیدیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سرفرازنواز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنا نہیں چاہتا اور اپنے ارادوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہاہے ، شیوسینا کے نام پر بی سی سی آئی کے اپنے ہی لوگ تھے جنہوں نے شیڈول ملاقاتیں ختم کرانے کی کوشش کی تاکہ معاملات آگے نہ بڑھ سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں اْن کاکہناتھاکہ دوسرے ملک کے کرکٹ بورڈ کا چیئرمین دورے پر ہو اور ویسے بھی بورڈ کی اپنی سیکیورٹی ہوتی ہے تو ایسا کیسے ممکن ہے کہ چند لوگوں کا ٹولہ عمارت کے اندرجاگھسا، یہ سب بی سی سی آئی کا پاکستان کو ذلیل کرنے کا طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :