محض ایشائی اور پاکستانی باشندے ہی ٹیکسی نہیں چلاتے

متحدہ عرب امارات میں‌ یورپی ٹیکسی ڈرائیورز بھی موجود، مزید کی ٹریننگ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 14:40

محض ایشائی اور پاکستانی باشندے ہی ٹیکسی نہیں چلاتے

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء): متحدہ عرب امارات میں محض پاکستانی یا ایشیائی باشندے ہی ٹیکسی نہیں چلاتے بلکہ یورپی باشندے بھی اس پیشے سے منسلک ہیں. تفصیلات کے مطابق سینٹر آف ریگولیشن آف ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر محمد الکاظمی نے بتایا کہ حال ہی میں 5 یورپی باشندوں کو ابوظہبی میں ٹیکسی چلاتے دیکھا گیا ہے.

(جاری ہے)

ان تمام کو 5 ماہ ٹریننگ سینٹر پر ضروری ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد لائسنس کا بھی اجرا کیا گیا.

موجودہ وقت یمیں 15 یورپی باشندوں کو ٹریننگ سینٹر میں تربیت دی جا رہی ہے جبکہ مزید 100 باشندے متحدہ عرب امارات کے راستے پر موجود ہیں. سینٹر نے ان باشندوں کی یو اے ای آمد کے لیے تمام سکیورٹی کلئیرنس دے دی ہے جس کے بعد ان باشندوں کو سیاحتی اور رہائشی علاقوں سے متعارف کروانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے الکاظمی کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیورز تربیت یافتہ ہیں اور ایک سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں.