Live Updates

شاہ محمود قریشی پا ر ٹی کا اہم ستون، پارٹی کا گراف بلند کرنے میں کوشاں ہیں، عمران خان

پیر 19 اکتوبر 2015 15:04

شاہ محمود قریشی پا ر ٹی کا اہم ستون، پارٹی کا گراف بلند کرنے میں کوشاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے اہم ستون ہیں اور وہ نئے دوستوں کی پارٹی میں شمولیت اور ضمنی انتخابات میں پارٹی کا گراف بلند کرنے میں کوشاں ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی پارٹی سے علیحدہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جذبہ میرے رگ رگ میں شامل ہے کسی دوسری پارٹی میں وزارت کی لالچ کیلئے نہیں بلکہ نئے پاکستان کے نظریے پر پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا۔

پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان لائن کو شاہ محمود قریشی کے پارٹی چھوڑنے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے موقف دیا کہ شاہ محمود قریشی کا پارتی میں انتہائی اہم کردار ہے جس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے شاہ محمود ہماری پارٹی کا مرکزی ستون ہیں جو کہ پارٹی کا گراف بلند کرنے کیلئے کام کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے شاہ محمود این اے 122 کی کمپین میں شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر نے بھی آن لائن سے ٹیلیفونک گفتگو میں پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں ایسی خبروں میں کوئی صداقت بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بنی گالا شرکت کی ہے پی ٹی آئی کو صرف نئے پاکستان کے نظریے کے تحت ہی جوائن کیا تھا جس پر آج بھی قائم ہوں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا جذبہ میرے خون میں شامل ہے اور پارتی کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتا رہوں گا۔

سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے بھی آن لائن کو موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف سوہنا کو شاہ محمود قریشی کی جانب سے ٹکٹ دینا اور پھر اشرف سوہنا کے ہارنے کے بعد اختلافات بڑھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اشرف سوہنا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی بورڈ نے کیا تھا اور شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ہی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر یار محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی شاہ محمود قریشی کے پارٹی میں فیصلوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور انکا شمار پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات