کرکٹ کی تبا ہی میں بھارتی ایجنسی ” را“ ملوث ہو سکتی ہے،سابق کرکٹرز

پیر 19 اکتوبر 2015 15:10

کرکٹ کی تبا ہی میں بھارتی ایجنسی ” را“ ملوث ہو سکتی ہے،سابق کرکٹرز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) سابق کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے چیئرمینوں کی ملاقات کے موقع پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ دسمبر میں منعقد ہونے والی پاک بھارت سیریز کے اب امکان نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

سابق کرکٹر سرفراز نواز نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی بھارتی بورڈ کے حکام سے ملاقات پر حملہ پہلے سے طے شدہتھا اس سے پہلے راجکوٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بھی واقعہ رونما ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں بھارتی ایجنسی ” را“ ملوث ہو سکتی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو بدنام کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک طرف وہ پاکستان کو بھارت آنے کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کی منتیں نہیں کرنی چاہئے ۔ پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈزنے اجلاس متحدہ امارات میں منعقد کروانے چاہئیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر شیوسینا کا حملہ بہت ہی افسوس ناک اور شرم ناک واقع ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ شیوسینا نے بھارت کا منہ کالا کیا ہے کیا یہ ہندو تنظیم مودی سرکاری سے زیادہ مضبوط ہے ۔

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو اس طرح سوچتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہنے والی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان کو ان سے بھیک مانگنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اک بھارت سیریز کا معاہدہ ہوا اس لئے پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار کرنا چاہئے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تنگ نظری سب کے سامنے آئی ہے اب نہیں لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز منعقد ہو گی انہوں نے کہا کہ بگ تھری کا اصل چہرہ بھی سامنے آ گیا ہے بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان آئی پی ایل میں شرکت کرے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے راجکوٹ میچ کے دوران تمام صورت حال سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو پاک بھارت سیریز کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہو گی اور ان کو چاہئے کہ وہ بھارتی بورڈ کے کردار کو سامنے لائیں جو وہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی بورڈ پاک بھارت سیریز نہیں کرواتا تو اس پر پی سی بی کو ہرجانہ کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :