پاکستانی فلم ’مور‘ بھارت میں ریلیز کا خواہاں ہوں ، بھارتی ہدایت کار انوراگ کرشیپ

پیر 19 اکتوبر 2015 17:27

پاکستانی فلم ’مور‘ بھارت میں ریلیز کا خواہاں ہوں ، بھارتی ہدایت کار ..

سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کرشیپ بھارت میں پاکستانی فلم ”مور“کی نمائش کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جنوبی کوریا کے شہرسیول میں 20 ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فلم سازی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا عنقریب دونوں ممالک میں مشترکہ فلم سازی ہوگی ۔

وہ خود بھی پاکستان کے کئی فلم میکرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی ہدایت کار جامی محمود کی فلم ”مور“جو بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا حصہ تھی اسے بھارت میں ریلیز کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :