پلڈاٹ کی 2 سالہ حکومتی کارگردگی پر رپورٹ، وزیراعظم نواز شریف مقبولیت میں آرمی چیف راحیل شریف سے بھی آگے نکل گئے

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2015 22:27

پلڈاٹ کی 2 سالہ حکومتی کارگردگی پر رپورٹ، وزیراعظم نواز شریف مقبولیت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19اکتوبر 2015 ء) پلڈاٹ کی 2 سالہ حکومتی کارگردگی پر رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پلڈاٹ کی جانب سے 2 سالہ حکومتی کارگردگی پر رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی رائے میں وزیراعظم نواز شریف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مقبولیت میں آرمی چیف راحیل شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 75 فیصد عوامی حمایت کیساتھ ملک کے سب سے مقبول ترین عوامی رہنما ہیں جبکہ شہباز شریف 72 فیصد عوامی حمایت کیساتھ ملک کے دوسرے مقبول ترین عوامی رہنماء اور آرمی چیف راحیل شریف 69 فیصد عوامی حمایت کیساتھ تیسرے مقبول ترین عوامی رہنما ہیں۔