بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

منگل 20 اکتوبر 2015 12:07

بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے 2001 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔انہوں نے 104 ٹیسٹ میں8586رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

جس میں 23 سنچریاں بھی شامل ہیں وہ بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔انہوں نے یہ کارنامہ دوبار انجام دیا۔251 ون ڈے میں انہوں نے8273 رنز اسکور کئے۔وریندر سہواگ نے ون ڈے کرکٹ میں 96 وکٹیں بھی حاصل کیں۔وہ تقریبا ڈھائی سال سے بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کئیر یر کا آخری ون پاکستان کے خلاف 2013 میں کولکتہ میں کھیلا تھا۔

متعلقہ عنوان :