اظہر علی کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا

منگل 20 اکتوبر 2015 12:38

اظہر علی کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار20اکتوبر۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اظہر علی اپنی خوش دامن کے انتقال کے باعث پاکستان واپس آئے تھے ، ذرائع کے مطابق ون ڈے ٹیم کے کپتان کو آج رات تک متحدہ عرب امارات کا ویزہ مل جائے گا جس کے بعد وہ کل یو اے پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔ یاد رہے کہ اظہر علی پاؤں میں انفیکشن کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔