فن، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، عرشی خان

منگل 20 اکتوبر 2015 12:51

فن، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، عرشی خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) بھارت کی مسلمان اداکارہ عرشی خان پاکستان کی حمایت میں شیو سینا کے سامنے ڈٹ گئی۔عرشی خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کی حمایت کرتی ہیں، شیو سینا میں ہمت ہے تو آئے ان کا منہ سیاہی سے کالا کرے۔

(جاری ہے)

عرشی خان نے غلام علی کے بھارت میں شو کے منسوخ ہونے پر بھی شیوسینا کو سخت سست کرتے ہوئے کہا کہ فن، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اس لیے سیاسی مخاصمتوں کو اداکاروں اور ثقافت کے تبادلے میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔