ہالی ووڈ فلم”دی لاسٹ وِچ ہنٹر“کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد

منگل 20 اکتوبر 2015 12:59

ہالی ووڈ فلم”دی لاسٹ وِچ ہنٹر“کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)دہشت اورسنسنی سے بھر پورنئی ہالی ووڈ فلم”دی لاسٹ وِچ ہنٹر“کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم رواں ہفتے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

لندن میں منعقد ہونے والے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کے مرکزی کردار وِن ڈیزل، مائیکل کینی اور روز لیزلی نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔اداکار وِن ڈیزل کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ دہشت اورسنسنی سے بھر پور فلم 23کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔