بھارت میں پر تشدد واقعات ،غیر ملکی ٹیموں نے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا

منگل 20 اکتوبر 2015 13:56

بھارت میں پر تشدد واقعات ،غیر ملکی ٹیموں نے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار20اکتوبر۔2015ء ) بھارت میں حالیہ کچھ عرصے سے جاری پر تشدد واقعات کے باعث غیر ملکی ٹیموں نے کبڈی ورلڈ کپ کے لیے آنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ انتہا پسندانہ واقعات کے باعث امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے کبڈی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 15نومبر سے بھارتی پنجاب میں شروع ہونا تھا ۔