میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے ،زرینہ رند

منگل 20 اکتوبر 2015 18:18

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ، انصاف فراہم کیا جائے ، میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، گاؤں رئیس خان محمد رند کی رہائشی زرینہ رند کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاؤں رئیس خان محمد رند کی رہائشی خاتون زرینہ رند نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ آبادگار کے رہائشی رند برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان کے نوجوان رمضان رند سے ایک سال قبل میں نے اپنی بیٹی گلابی رند کی شادی کی شادی کے بعد سسرال والوں نے میری بیٹی پر تشدد کیا اور اس کو علاقے کے بااثر شخص کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا ، میری بیٹی کے انکا ر کرنے پر سسرال والوں نے میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے تین ماہ تک کمرے میں بند کر کے رکھا ، میری بیٹی کی ساس نوراں رند نے میری بیٹی کو دودھ میں زہر ملا کر پلایا اور پھر مجھے اطلاع دی کے تمہاری بیٹی کی طبیعت خراب ہے اسے اسپتال لے جاؤ فوری طور پر میں اپنی بیٹی کو سسرال سے لے کر اسپتال پہنچی اور دوسرے ہی روز میری بیٹی انتقال کر گئی ، میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ اس کی ساس نے اسے دودھ پلایا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہوگئی میری بیٹی کو علاقے کے بااثر شخص ابراہیم مگسی ، حنیف مگسی ، جمن رند ، علی خان مگسی ، رمضان رند ، الیا س مگسی ، نبو مگسی ودیگر نے قتل کیا ہے، واقع کی رپورٹ میں نے بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں درج کرائی لیکن پولیس نے دو ملزمان حنیف مگسی اور جمن رند کو گرفتار کیا ہے ، جبکہ نوراں رند ، علی خان مگسی ، نبو مگسی ، الیاس مگسی ، رمضان رند تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں ، واقع کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ، متاثرہ خاتون نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :