گریس فٹبال لیگ، لینارڈو کرٹس کوحریف کھلاڑی کے ہاتھوں زخمی ہونا بھاری پڑگیا

منگل 20 اکتوبر 2015 22:26

گریس فٹبال لیگ، لینارڈو کرٹس کوحریف کھلاڑی کے ہاتھوں زخمی ہونا بھاری ..

ایتنھز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں زخمی کھلاڑی کو میدان سے باہر لے جانے والی میڈیکل ٹیم نے جو حال کیا اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی۔گریس لیگ کے میچ میں لینارڈو کرٹس کوحریف کھلاڑی کے ہاتھوں زخمی ہونا بھاری پڑگیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑی کے ٹریٹمنٹ کیلئے میڈیکل ٹیم گراؤنڈمیں پہنچی اورجلد بازی میں زخمی فٹبالرکوایک نہیں بلکہ دو بارگراکرمزید زخمی کردیا۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی میڈیکل ٹیم کی جلد بازی کا عالم تو یہ تھا کہ گراؤنڈسے باہر نکلتے ہی زخمی فٹبالر کو اسٹریچرسمیت زمین پر پٹخ دیا۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔