ریٹائرڈ وریندر سہواگ کرکٹ کوچ یا کمنٹیٹر بننے کے خواہش مند

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:36

ریٹائرڈ وریندر سہواگ کرکٹ کوچ یا کمنٹیٹر بننے کے خواہش مند

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوری بعد سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کوچ یا کمنٹیٹر بننے کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ کھیل سے محبت کے سبب اس سے کسی بھی طور منسلک رہنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کھیل سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے کیونکہ انہوں نے خوش قسمتی سے سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ ،سوراو گنگولی،انیل کمبلے اور ظہیرخان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے لہٰذا وہ اپنے تجربے سمیت کھیل میں موجود رہیں گے اور کسی اکیڈمی میں کوچنگ یا کمنٹری کر کے بھی انہیں خوشی محسوس ہو گی۔

متعلقہ عنوان :