اسرائیلی ریسٹورنٹ کی عربوں اور یہودیوں کے لیے انوکھی رعایتی پیشکش

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 21 اکتوبر 2015 13:50

اسرائیلی ریسٹورنٹ کی عربوں اور یہودیوں کے لیے انوکھی  رعایتی پیشکش

اسرائیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2015ء)اسرائیلی حکومت نے جہاں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کی ہوئی ہے ، وہیں چند اسرائیلی امن کے خواہاں بھی ہیں۔اسرائیل کے ایک شہر نتانیا کے گاؤں کفر وٹکن میں ایک حُمُّص‎ کیفے نے عربوں اور اسرائیلوں کے لیے ایک انوکھی رعایتی پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ایک میز پر بیٹھنے والے عربوں اور یہودیوں کو بل میں رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ریسٹورنٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں عبرانی زبان میں لکھا کہ اُن کے نزدیک عرب یا یہودیوں سے زیادہ انسانیت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عربوں، یہودیوں، عیسائیوں اور بھارتیوں سب کو سروس دیتے ہیں۔ فیس بک پوسٹ میں ایک میز پر بیٹھنے والے عربوں اور یہودیوں کے لیے 50 فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ ریسٹورنٹ کے منیجر نے بتایا کہ انہوں نے 13 اکتوبر کو یہ پیشکش متعارف کرائی تھی، اب تک کئی افراد اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔