تحریک انصاف اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود صاف ستھرے بلدیاتی امیدوار دینے میں ناکام

جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کمزور انتخابی مہم کے باوجود صاف ستھرے امیدوار میدان میں لے آئی

بدھ 21 اکتوبر 2015 14:09

تحریک انصاف اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود صاف ستھرے بلدیاتی امیدوار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود صاف ستھرے بلدیاتی امیدوار دینے میں ناکام۔ جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کمزور انتخابی مہم کے باوجود صاف ستھرے امیدوار میدان میں لے آئی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب سیاسی جماعتوں کے لئے بہت بڑا امتحان ثابت ہوا۔

ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں بڑی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں صاف ستھرے امیدوار لانے میں برح طرح ناکام ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ اور تحریک انصاف کے زیادہ تر بلدیاتی امیدوار وہ لوگ ہیں جن پر کرپشن ، بدعنوانی اور سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ بقیہ جو امیدوار ہیں انکو صرف سرمائے کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ نظریاتی غریب کارکنوں کی دونوں پارٹیوں نے نظرانداز کیا ہے۔ ان دونوں بڑی جماعتوں کے برعکس جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کمزور سیاسی مہم کے باوجود کسی حد تک صاف ستھرے امیدوار لانے میں کامیاب رہی ہے۔ سنجیدہ حلقوں نے تحریک انصاف اور ن لیگی کی جانب سے صاف ستھرے اور نظریاتی غریب کارکنوں کو ٹکٹ نہ دینے پر شدید تحفظ کا اظہار کیا ہے۔