دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ، مصباح الحق

بدھ 21 اکتوبر 2015 15:00

دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ، مصباح الحق

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار21اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں مگر دوسرے میچ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کل کا میچ انتہائی اہم ہے جس پر ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں ، بولرز اور بیٹسمین سب ہی محنت کررہے ہیں تاہم انگلینڈ اچھی تیاری کے ساتھ آئی ہے اس لیے ہمیں جیتنے کے لیے مزید اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا ۔

41 سالہ مصباح کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے اچھے میچز ہورہے ہیں ، ابوظہبی ٹیسٹ میں ہم نے کئی غلطیاں کیں مگر اب مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں اس لیے پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں کو ٹھیک کررہے ہیں ۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے جب کہ یاسرشاہ مکمل فٹ ہیں اور وہ کل کا میچ کھیلیں گے ۔