نومارہ گالف کپ کا آغاز (کل)ہوگا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی

بدھ 21 اکتوبر 2015 17:50

نومارہ گالف کپ کا آغاز (کل)ہوگا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے ..

دبئی ۔21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم چار روزہ نومارہ گالف کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔ ایونٹ کا آغاز (کل) جمعرات سے ابوظہبی میں ہو گا۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء کو بتایا کہ ایونٹ میں چار گالفرز ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد نعیم ‘ تیمور خان ‘ عاشق حسین اور ندیم اسلم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی گالفرز نے بھرپور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ نومارہ کپ میں دنیا بھر سے 27 ممالک کے گالفرز حصہ لے رہے ہیں جس میں آسٹریلیا ‘ بحرین ‘ چین ‘ گوام ‘ہانگ کانگ ‘ بھارت ‘ جاپان ‘ اردن ‘ کوریا ‘ لاؤس ‘ لبنان ‘ ملائیشیا ‘ منگولیا ‘ میانمر ‘ نیپال ‘ نیوزی لینڈ ‘ اومان ‘ پاکستان ‘ فلپائن ‘ قطر ‘ سعودی عرب ‘ سنگا پور ‘ تھائی لینڈ ‘ چائنی تائپے ‘ متحدہ عرب امارات ‘ انڈونیشیا اور ایران شامل ہیں۔