بی سی سی آئی نے دعوت دی یا خود ہندوستان گئے؟ چئیرمین پی سی بی سب کو ماموں بنا گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 22:04

بی سی سی آئی نے دعوت دی یا خود ہندوستان گئے؟ چئیرمین پی سی بی سب کو ماموں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان دورہ ہندوستان کے حوالے سے سب کو ماموں بنا گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطاق چئیرمین پی سی بی شہریار خان دورہ بھارت سے آج واپس پاکستان آگئے ہیں۔ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بی سی سی آئی کی منتیں کرنے پر چئیرمین پی سی بی شہریار خان اور دیگر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے شہریار خان نے ملک واپسی پر پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا کہ وہ بھارت خود نہین گئے تھے بلکہ انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے شہریار خان کی جانب سے میڈیا کے سامنے بی سی سی آئی کا دعوت نامہ دکھایا گیا۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ شہریار خان کی جانب سے دکھایا جانے والا دعوت نامہ جعلی تھا۔ جس دستاویز کو شہریار خان دعوت نامہ بتا رہے تھے وہ دراصل بی سی سی آئی کی جانب سے ائیرپورٹ حکام کو پی سی بی حکام کیا آمد کے حوالے سے بھیجا گیا اطلاع نامہ تھا۔