امریکہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ایک مرتبہ پھر شکیل آفریدی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 22:14

امریکہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ایک مرتبہ پھر ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) امریکہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ایک مرتبہ پھر شکیل آفریدی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران آج وزیراعظم نواز شریف اور اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں قید سی آئی اے کے ایجنٹ شکیل آفریدی کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔جبکہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی جلد فراہمی کے حوالے سے بھی یقین دہانی کروائی گئی۔