الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 58ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

بحال ہونے والوں میں 29ایم این ایز،7سینیٹرز،19ممبران پنجاب اسمبلی،9ارکان سندھ اسمبلی،3ارکان کے پی اور 2ارکان بلوچستان اسمبلی شامل

بدھ 21 اکتوبر 2015 23:04

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 58ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 58ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے، بحال ہونے والے ارکان میں 29ایم این ایز،7سینیٹرز،19ممبران پنجاب اسمبلی،9ارکان سندھ اسمبلی،3ارکان کے پی اور 2ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں، کمیشن نے 16اکتوبر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 272ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی، 214ارکان نے اب بھی اپنے اثاثوں کے گوشوارے جع نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جن ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں نمایاں نام وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیرمملکت پیر امین الحسنات، شفقت محمود، وزیرتجارت انجینئر خرم دستگی خان، قیصر جمالی، جمشید دستی، نگہت پروین، شازہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے بحال ہونے والے نمایاں ناموں میں لیاقت علی، شیخ علاؤالدین، کرم دار واہلہ، نگہت شیخ ۔ سندھ اسمبلی سے بحال ہونے والے نمایاں ناموں میں نواب محمد تیمورساہو،ڈاکٹر سیمہ ضیاء شامل ہیں۔ سینیٹ کے بحال ہونے والے ارکان میں اقبال ظفر جھگڑا، راحیلہ مگسی، غوث محمد خان نیازی، ڈاکٹرفروغ نسیم، تاج حیدر، حاصل خان بزنجو اور سعید مندوخیل شامل ہیں۔