وزیراعظم نواز شریف اور صدر اوباما کی اہم ملاقات آج ہو گی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 11:04

وزیراعظم نواز شریف اور صدر اوباما کی اہم ملاقات آج ہو گی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر2015ء) وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہم ملاقات آج ہو گی ،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کے ثبوت وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے دوران حوالے کئے گئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ثبوتوں پر مبنی تین دستاویزات امریکی حکام کے حوالے کیں۔

ادھر بلیئر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ باہمی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جان کیری کو خطے میں امن کیلئے پاکستانی اقدامات اور اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے نکات سے آگاہ کیا۔ بھارتی کی سرحدی خلاف ورزیوں اور بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی امن دوست پالیسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاک امریکا اقتصادی تعلقات کے استحکام کا عزم بھی دہرایا۔ توانائی ضروریات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بھی بلیئر ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کرسٹینا لیگارڈ کو پاکستان میںاقتصادی اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :