سلمان اور سونم کی فلم”پریم رتن دھان پایو“ میں 7 ہزار دیوں کا استعمال

جمعرات 22 اکتوبر 2015 13:48

سلمان اور سونم کی فلم”پریم رتن دھان پایو“ میں 7 ہزار دیوں کا استعمال

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء)سلمان خان اور سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھان پایو“ کا ایک گانا ریلیز کیا گیا جس میں تقریباً 7 ہزار دیے استعمال کیے گئے۔بھارتی اخبارکے مطابق سلمان خان کی یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہو رہی ہے اور اب 7 ہزار دیوں کے ساتھ فلمایا گیا گانا ”جلتے دیے“ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار سورج برجاتیا فلم کو ایک شاہی انداز دینا چاہتے تھے اور ذرائع کے مطابق، گانے کی شوٹنگ کے دوران عملے کے تقریباً 150 لوگوں نے ان دیوں کو جلائے رکھا۔یاد رہے کہ سورج نے سلمان خان کو بولی وڈ میں’ ’پریم“ نام سے پہچان دلائی اور یہ دونوں 16 سال بعد اکھٹے کام کر رہے ہیں۔12 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں انوپم کھیر اہم کردار میں نظر آئیں گے۔